کیمپس انٹریو میں آر این ایس پالی ٹیکنک کے 6/طلبہ منتخب
02:45PM Thu 12 Sep, 2019
بھٹکل: 12 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے آر این ایس پالی ٹیکنک ڈپلوما کے 6/طلبہ آندھر اپردیش تروپتی کے قریب خجاریہ سیرمک کمپنی کے کیمپس انٹریو میں منتخب ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع نائب پرنسپال کے ماری سوامی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس انٹریو میں مہیش نائک بیلور، گوتم دیوراج شرالی اور پون نائک ہوناور منتخب ہوئے۔ جبکہ مرڈیشور سیرامک لمیٹیڈ کریکال پنڈوچیری کے لیے کرن نائک شرالی، رام چندر ا ٹی گونڈا اور سمپتو کھاروی منتخب ہوئے ہیں۔