چھتیس گڑھ : دنتے واڑہ میں بڑا نکسلی حملہ ، آئی ای ڈی دھماکہ میں 6 جوان شہید ، ایک زخمی
10:09AM Sun 20 May, 2018
رائے پور : چھتیس گڑھ میں نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں اتوار کو نکسلی دھماکہ میں چھ جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ دنتے واڑہ کے بچیلی - چولنار شاہراہ پر چولنار کے سامنے پیش آیا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ رمن سنگھ منگل کو بچیلی کا دورہ کرنے والے ہیں جبکہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی پیر کو چھتیس گڑھ میں ہی رہیں گے،
ڈی آئی جی نکسل آپریشن سندرراج پی نے نیوز 18 کو بتایا کہ پولیس گاریوں میں سات جوان بچیلی - چولنار کے راستے سے گزر رہے تھے ۔ چولنار کے سامنے سڑک پر ماونوازوں نے لینڈ مائن دھماکہ کردیا ۔ دھماکہ میں پانچ جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ چھٹا جوان علاج کے دوران شہید ہوگیا ۔ ایک زخمی جوان کو کرندل کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔