6دسمبر تک ملک گیر لوک عدالت چلے گی

12:37PM Mon 3 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/03 نومبر، 14 کاروار(نامہ نگار)ضلع چیف جج آر رین کے مطابق یکم ستمبر سے ملک گیر سطح پر چلنے والی لوک عدالت کے تحت ضلع لوک عدالت میں اب تک 1346معاملات نپٹائے گئے ہیں ،اور یہ لوک عدالت دسمبر 6تک چلے گی ،انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں التواپڑے ہوئے آپس میں نپٹانے لائق معاملات کو لوک عدالت کے تحت جنتا عدالت میں نپٹا یا جاتا ہے ،ان جنتا عدالتوں میں آپس میں راضی و خوشی معاملات نپٹانے کے لیے رہنمائی کی جائے گی ،اس سے التوا میں پڑے ہو ئے پرانے مقدمات ختم کرنے میں آسانی ہو گی ،اس سے آپسی بھائی چارگی اور میل ملاپ کے راستے بھی کھلیں گے ،اسکے علاوہ آپسی بات چیت اور خوشی سے اگر معاملہ حل ہوجاتا ہے تو عدالت میں جمع کی گئی پوری فیس بھی واپس لوٹا دی جائےگی ،لوک عدالت میں ازدواجی ،خاندانی ، سول معاملات ،تحصیلدار ،اے سی یا ڈی سی کی عدالتوں میں باقی پڑے ہوئے معاملات  ،این آر ای جی ،الیکٹرانک ،پانی کی فراہمی ،سیلس ٹیکس ،انکم ٹیکس ،گاہکوں کے مسائل ،مزدوروں کے مسائل ،تنخواہ ،ریلیف اور اس طرح کے دیگر معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے ،اس طرح چھوٹے موٹے مقدمات اور مسائل کو جلد اور تیزی کے ساتھ حل کرنے کے لیے راشٹریہ لوک عدالت ایک بہترین ذریعہ ہے ،اس ضمن میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ضلع عدالت کے احاطہ میں واقع قانونی امداد کے افسر یا تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔