جنونی فوٹو گرافر 6 سال تک 7 لاکھ سے زائد تصاویر کھینچنے کے بعد مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب
03:11PM Fri 27 Nov, 2015
ایڈن برگ: انسان اگر کس بھی کام کو کرنے کی ٹھان لے تو وہ اس کا جنون بن جاتا ہے ایسے ہی ایک اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جنونی فوٹو گرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر لینے کے لیے 6 سال تک 7 لاکھ 20 ہزار تصویریں کھینچیں اور بلآخر وہ اپنی مطلوبہ تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے فوٹو گرافر ایلن مک فیڈن نے 6 سال قبل فوٹوگرافی شروع کی اور کنگ فشر پرندے کی تصاویر لینے کی ابتدا کی جو پانی میں غوطہ لگا کر اپنا شکار کرتا ہے۔ اس نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھیل پر روزانہ سیکڑوں تصاویر لے کر کوشش کی کہ کنگ فشر کی بہترین تصویر لی جاسکے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔
دھن کے پکے فوٹوگرافر نے اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کے لیے ان تھک محنت کی اور ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس نے پرندوں کے لیے گھونسلے بھی بنائے تاکہ وہ بارشوں اور سیلاب سے محفوظ رہ کر جھیل کے پاس ہی رہیں۔