جادوگر کی صلاح پر ماں ۔ باپ نے 6 سال کی بیٹی کو مارا اور پھر زمین میں دفنا دیا
12:26PM Tue 7 Aug, 2018
Share:
یوپی سے دل دہلانے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک چھ سال کی بچی کے والدین نے مبینہ طور پر اس کا قتل کر دیا اور پھر اسے دفنا دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے والدین نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ انہیں لگا کہ بیٹی کی قربانی دینے سے اگلا بچہ صحت مند رہے گا۔ یہ معاملہ مرادآباد ضلع کے چودھرپور گاؤں کا ہے۔
سماچار ایجنسی اے این آئی کے مطابق ۔ اہلخنہ کو ایک تانترک( جادوگر) نے صلاح دی تھی کہ اگر وہ گھر پر لڑکی کے جسم کو دفن کرتے ہیں تو اگلا بچہ صحت مند ہوگا۔ والدین کے خلاف اف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ بچی کی لاش 4 جون کو ملی تھی۔
پولیس کے مطابق ، چھ سال کی بچی تارا کو اس کے ہی والدین نےکھانا ۔ پینا دینا بند کر دیا تھا۔ پڑوسیوں کی شکاہت کے بعد پولیس پہنچی ۔ زمین کھودنے پر انہیں تارا کی لاش ملی۔
تارا کی دادی کے مطابق ، بچے کی ماں اس سے الگ نہیں ہونا چاہتی تھی اس لئے اس نے اسے گھر میں ہی دفنا دیا۔