تمل ناڈو کے نیویلی پاور پلانٹ میں دھماکہ، 6 لوگوں کی موت، 17زخمی

02:19PM Wed 1 Jul, 2020

چنئی۔ تمل ناڈو (Tamil Nadu) کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ (Neyveli Lignite power plant کے بائیلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت جبکہ دیگر 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، 17 زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
ابھی تک دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ یہ دھماکہ کڈالور (Cuddalore) میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن (neyveli lignite corporation)  کے ایک بوائلر میں ہوا۔ این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔ ساتھ ہی کڈالور ضلع انتظامیہ سے بچاو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بتا دیں کہ کڈالور، دارالحکومت چنئی سے 180 کلومیٹر دور واقع ہے۔