موڈ بھٹکل کے قریب لاری پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی ؛ دو زخمی
03:50PM Wed 4 Dec, 2013
موڈ بھٹکل کے قریب لاری پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی ؛ دو زخمی
بھٹکلیس نیوز /04 دسمبر،2013
بھٹکل / (نامہ نگار) موگلی ہونڈا قومی شاہراہ موڈ بھٹکل کے قریب کل رات کاروار جانے والی ایک لاری راستے پر واقع پل کے بازو میں لگے ریلنگ کو توڑتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے ۔ جن کی شناخت ساگر کے مقیم ڈرائیور ریحان اور بھٹکل کارگیدے کے مقیم کلینر جاوید خان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔کلینر جاوید خان شدید زخمی ہونے کی بناء پر ان کو کنداپور روانہ کیا گیا اور ریحان کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا ۔