انڈونیشیا: سعودی فرماں روا کے سرکاری دورے کا آغاز
01:10PM Wed 1 Mar, 2017
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کے روز سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچے ہیں۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے حلیم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے سعودی فرماں روا کا استقبال کیا۔
اس موقع پر انڈونیشی وزیر خارجہ ریتنو مار سوڈی ، مذہبی امور کے وزیر لقمان حکیم سیف الدین ، سعودی عرب میں انڈونیشیا کے سفیر اغوس مفتوح ابو جبریل ، جکارتا کے گورنر باسوکی تجاہ جا اور دیگر سینئر عہدے داران کے علاوہ انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن محمد الشعیبی اور سعودی سفارت خانے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔