مچھلی کے نئے مارکیٹ کا تخمینہ پیش کرنے ڈی سی کی ہدایت
03:42PM Thu 13 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/13نومبر،14
کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اُجول کمار گھوش نے بندر گاہوں کے محکمہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کاروار کے قلب میں واقع پرانے مچھلی کے ماریٹ کو صاف کر کے ایک نیا مکمل طور پر آراستہ مارکیٹ بنانے کا تخمینہ پیس کریں ،موصوف یہاں پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ماہی گیروں اور بندر گاہوں کے محکمہ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے ،کاروار کی مچھلی مارکیٹ بے حد خستہ حالت میں ہے ،اسلئے ماہی گیروں نے مانگ کی تھی کہ اس کا مناسب انتظام کیا جائے اور ایک نئی مارکیٹ تعمیر کی جائے ، اسکے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرانی مارکیٹ ہٹا کر اور ہیسکا م کے دفتر کے مقابل موجود بلدیہ کی زمین پر ایک نئی مارکیٹ تعمیر کی جانی چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ مچھلی فروخت کرنے کی سہولت قومی شاہراہ کے قریب بنائے گئے عارضی شیڈ میں بھی فراہم کی جاسکتی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے آراستہ کئی منزلہ عمارت تعمیر کرنے کے لئے تخمینہ تیار کرنے کے لئے بندر گاہوں کے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی، فی الحال بلٹ سرکل کے قریب چلنے والا ماہی گیری کا ہول سیل کاروبار ہیسکام کے دفتر کے مقابل تعمیر ہونے والے نئے مچھلی مارکیٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے ، وہاں مچھلی کی خوردہ فروشی کا بھی انتظام کیا جا سکتاہے ، اس سلسلے میں انہوں نے تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ بھٹکل شرالی کے قریبی زیر تعمیر مچھلی مارکیٹ کا کام ایک مہینے کے اندر مکمل ہو نا چاہیئے یہاں پر ایک بجلی کا ٹرانسفار مر لگاناچاہیئے ، موصوف نے بتایا کہ "متسالیہ اکشریااسکیم "کے تحت ماہی گیروں کو گھربنانے کیلئے دی جانے والی امدادی رقم بڑھاکر 1٫2/لاکھ روپئے کی گئی ہے ، انہوں نے کندایہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک سروے کرکے ایسے ماہی گیروں کی شناخت کریں جن کو رہنے کیلئے چھت نہیں ہے ، انہوں نے کندایہ محکمہ کے افسران کو اس بات کی بھی ہدایت کی کہ وہ ماہی گیروں کیلئے کئی منزلہ رہائشی کامپلیکس کی تعمیر کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لیں ، انہوں نے بندر گا ہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماہی گیروں کے لئے تعمیرہونے والے ماہی گیری کا مربوط راستہ اور دیگر کاموں کی رفتار تیز کریں ، بندر گاہوں کے محکمہ کے افسران نے اطلاع دی کہ کاروار اور بھٹکل میں جٹی حفاظتی بند کی توسیع کے لئے نبارڈ کمیٹی نے اجازت دی ہے اور ہارواڑ میں تین کروڑ روپئے کی لاگت سے جٹی کی تعمیر کیلئے ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں اور اس ماہ کے آخر تک یہ کام ہو گا ،انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کوسٹ گارڈ ،کوسٹل پولیس ،بحریہ کے افسران اور ماہی گیری کے محکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کریں گے اور تحفظی امور کا جائزہ لیں گے، شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کما رنے یہ اطلاع دی ہے کہ ماہی گیروں کے لئے شیڈ کی تعمیر کاکام شروع ہو چکا ہے ، یہ شیڈ ان جھونپڑیوں کا متبادل ہو نگے جن کو ضلعی انتظامیہ نے ہٹا یا تھا ،اور یہ کام عدالت کے حکم کے تحت کیا جا رہا ہے ،روایتی ماہی گیری کر نے والے ماہی گیر ان شیڈوں میں اپنے ماہی گیر ی کے سازو سامان رکھ سلتے ہیں۔
ع،ح،خ