بھٹکل جامع مسجد میں برادران وطن کے ساتھ تعارفی نشت کا اہتمام

04:08PM Sun 2 Feb, 2020

بھٹکل: 02 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی جانب سے برادران وطن کو اسلام اور مسلمانوں کے سلسلہ میں جو غلط فہمی اور دوری ہے اس کو دور کرنے کے لیے آج بعد نماز مغرب ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں غیر مسلموں کی اچھی خاصی تعداد شریک رہی۔ اس موقع پر منعقد پروگرام میں مقررین نے غیر مسلموں سے مخاطب ہوتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق غلط فہمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کو دور کرنے کی کوشش کی اور اسلام کا آفاقی پیغام بھی ان کے سامنے رکھا۔ اس سے قبل تمام غیر مسلم بھائیوں کو مسجد کا دورہ کرایا گیا اور عشاء کی نماز بھی دکھائی گئی، عشائیہ کے ساتھ یہ نشست اختتام کو پہنچی۔