ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے کورونا سے لڑنے ایم پی ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ کیا
02:29PM Tue 31 Mar, 2020
کاروار: 31 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا حلقہ کے ممبر پارلیمان مسٹر آننت کمار ہیگڈے نے کورونا جیسی مہلک وبا سے لڑنے کے لیے ایم پی ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپیہ کا عطیہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی ندّا نے ہفتہ کے روز بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمان سے کہا تھا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے وہ اپنے سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سے ایک ایک کروڑ روپیہ عطیہ کریں۔
اسی کی تعمیل میں آننت کمار ہیگڈے نے کورونا سے لڑنے کے لیے ایک کروڑ روپیے جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ بی جے پی کے موجودہ 386 ایم پی ہیں جس میں سے 303 لوک سبھا مین اور 83 راجیہ سبھا مین ہیں اور ہر ایم پی کو اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ روپیہ کا ترقیاتی فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔