شرالی الوے کوڑی کے عوام نے خستہ حال سڑک کے خلاف درخت لگا کر کیا احتجاج
04:31PM Tue 10 Sep, 2019
بھٹکل: 10 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے شرالی سے الوے کوڑی جانے والی سڑک کے بالکل ہی خستہ ہونے کی وجہ سے آج وہاں کے عوام نے سڑک پر درخت لگا کر احتجاج کیا ہے۔
عوام کا کہنا تھا پچھلے چار پانچ سالوں سے یہ سڑک بالکل ہی خراب ہوگئی ہے لیکن اب بارش کے بعد یہاں کی سڑک بالکل ہی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کئی بار پنچایت کے ذمہ داران کو اس سلسلہ میں شکایت کی گئی ہے لیکن ذمہ داران کی طرف سے کوئی بھی کام نہ ہونے کے سبب ہمیں مجبور ہوکر یہ قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر وہاں کے عوام نے کہا کہ اس احتجاج کے بعد بھی اگر سڑک کی مرمت نہیں کی جاتی تو پھر اس سے بڑا احتجاج درج کیا جائے گا۔
اس موقع پر وہاں کے عوام نے کہا کہ اس احتجاج کے بعد بھی اگر سڑک کی مرمت نہیں کی جاتی تو پھر اس سے بڑا احتجاج درج کیا جائے گا۔