سنسنی خیز انکشاف ! کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل ، اب یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے علامت
04:39PM Mon 22 Jun, 2020
ملک میں کورونا واٸرس کا خطرہ برقرار ہے ۔ مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں اسپتالوں کے باہر دیکھی جارہی ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ، وہیں اب ڈاکٹروں نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے ۔ جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق اب صرف کھانسی ، بخار، گلے میں تکلیف ہی کورونا کے علامات نہیں ہیں ، بلکہ جلد کی کٸی بیماریاں بھی کورونا کی علامات کے طور پر سامنے آٸی ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جلد کی شکایت لے کر کٸی ایسے مریض آئے ہیں ، جن میں کورونا کے علامت نہیں تھی اور وہ جلد کی بیماری کی شکایت لے کر آٸے تھے ، لیکن جانچ کے بعد معلوم ہوا کے یہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں ۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے ۔ کورونا وائرس کی علامت کی نئی شکل سامنے آنے پر کولکاتہ شہر کے لوگوں میں تشویش پاٸی جارہی ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلد یا ہاتھ اور پیر کی انگلیوں میں خارش ہوری تھی اور جانچ کے بعد پتہ چلا کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے ۔ لیکن ان مریضوں کو کھانسی ، بخار اور سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی ۔
خود وزارت صحت نے کورونا کی نئی علامات کے بارے میں کہا کہ کورونا آہستہ آہستہ اب اپنی شکل تبدیل کررہا ہے ۔ اب تک بخار، سانس اور گلے کی تکلیف کو کوورونا واٸرس کی علامت سمجھا جاتا تھا ، لیکن اس وقت کولکاتہ شہر میں متعدد مریضوں میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، جن میں بخار ، کھانسی یا سانس کی کوئی علامت نہیں تھی ، مگر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم و انگلیوں پر خارش اور چھوٹے چھوٹے زخم کی شکایت والے مریضوں کا جب کورونا ٹسٹ کرایا گیا ، تو رپورٹ مثبت آئی ۔