پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے تقررات

05:28PM Sat 27 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلی نیوز )پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایات درج کرنے کی سہولت کیلئے ریاستی پولیس کے ذریعہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی قیادت میں پولیس کمپلینٹ اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں شہری سماج سے ایک رکن کے تقرر کی گنجائش ہے۔ اس کیلئے سماجی خدمات ، تعلیم ، طب اور غریبوں کی فلاح سے منسلک رہنا ضروری ہے۔ جس کیلئے اہل امیدواروں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ 20؍ جون تک اڈیشنل چیف سکریٹری محکمۂ داخلہ کمرہ نمبر 222 دوسری منزل ودھان سودھا تک بائیو ڈیٹا کے ساتھ عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات ویب سائٹhttp://www.karnataka.gov.in/spcaسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔