شیرور کی مشہور شخصیت عبدالقادر باشو نے پاک و صاف شیرور مہم کے تحت سچن سے کی ملاقات
06:00AM Tue 21 Oct, 2014
بھٹکلیس نیوز / 21 اکتوبر، 14
شیرور / (نامہ نگار) شیرور کی مشہور شخصیت اور گرین ویلی اسکول کے صدر و مینیجنگ ٹرسٹی جناب عبدالقادر باشو سید صاحب نے شیرور کی صفائی و ستھرائی کے سلسلہ میں ایک مہم کا آغاز کرنے کے لئے ہندوستان کے ماسٹر بلاسٹر اور صاف بھارت مہم کے فعال کارکن سچن ٹینڈولکر سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ان سے بڑی تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر سچن نے ان کو ایک کرکٹ کا بلا بھی انعام دیا ہے جس میں انہوں نے شیرور کے لوگوں کو صفائی ستھرائی پر ابھارنے کے الفاظ لکھتے ہوئے اپنے دستخط بھی کئے ہیں۔