پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو زیادہ چارج کرنے پر ریاستی وزیر صحت نے کی تنبیہ

09:58AM Sat 6 Jun, 2020

بینگلور: 6 جون،20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر صحت سری راملو نے نجی اسپتالوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں سے زیادہ فیس نہ لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری طور پر مریضوں کے علاج کے لیے جنتی فیس مقرر کی گئی ہے اس سے زیادہ لینے والے اسپتالوں پر حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ وزیر صحت سری راملو نے کہا کہ سرکاری اسپتالوںمیں کورونا کے علاج کے لیے ابھی بھی جگہیں خالی ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں اس کا پورا انتظام ہے ۔ تاہم بہت سارے افراد جن کو اس بارے میں معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں لیکن اس کا فائدہ اٹھا کر نجی اسپتال حد سے زیادہ چارج کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں بہت جلد کارروائی کیے جانے کی بات کہی۔ موصوف وزیر نے کہا کہ حکومت نجی اسپتالوں کو اس طرح سے پیسہ ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عوام کو ڈرنے کی کوءی ضرورت نہیں ہے حکومت ان کا بھی مکمل علاج کرے گی جن کے پاس بی پی ایل کارڈ نہین ہیں۔