عالمی یوم حقوق گاہک کے پیش نظر پروگرام
01:03PM Tue 14 Mar, 2017
بنگلورو۔ (بھٹکلیس نیوز)محکمۂ شہری رسد وخوراک کی جانب سے 15؍ مارچ کوصبح دس بجے عالمی یوم حقوق گاہک کے پیش نظر ڈجیٹل دور میں گاہکوں کے حقوق کے نعرہ کے ساتھ این جی اوز ہال کبن پارک بنگلور میں پروگرام منعقد ہوگا، جس کا افتتاح وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر کریں گے۔ بطور مہمانان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی، وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا اور وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا شرکت کریں گے۔جبکہ وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ صدارت کریں گے۔ اس موقع پر بطور خصوصی مدعوئین فوڈ کارپوریشن کے چیرمین شفیع اﷲ ، رکن پارلیمان پی سی موہن اور کارپوریشن کے نائب چیرمین سرینواس شرکت کریں گے اور بنگلور نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی کی انیتا اے پاٹل خصوصی خطاب کریں گی۔