عمران خان نے ایک بارپھراقلیتوں کے موضوع پرہندوستان کوگھیرتے ہوئے کہا "پاکستان میں ہوتا ہے ایک جیسا برتاو"۔

01:12PM Tue 25 Dec, 2018

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرسے اقلیتوں کے موضوع پرہندوستان پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں وہ ہرشہری کے ساتھ ایک جیسا برتاو کرتے ہیں نہ کہ ہندوستان کی طرح ہی پاکستان میں برتاو کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے "محمد علی جناح کوجب لگا کہ مسلمانوں کے ساتھ ہندوایک جیسا برتاو نہیں کریں گے، تب انہوں نے الگ ملک کا مطالبہ کیا۔ نئے پاکستان میں ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہمارے یہاں اقلیتوں کے ساتھ ایک جیسا برتاو کیا جائے، نہ کہ ہندوستان کی طرح"۔
 عمران خان نے مسلسل دوسری باراقلیتوں کے موضوع پرہندوستان کوگھیرا ہے۔ گزشتہ دنوں ہفتہ کولاہورمیں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے ہندوستان میں پرتشدد ہجوم پرفلم اداکارنصیرالدین شاہ کے بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا "ہم مودی حکومت کودکھائیں گے کہ اقلیتوں سے کیسا برتاوکیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ اقلیتوں سے دیگرشہریوں جیسا برتاونہیں ہوتا"۔
عمران خان کے اس بیان پرنصیرالدین شاہ نے بھی تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنا گھرسنبھالیں۔ نصیرالدین نے کہا کہ مجھےلگتا ہے کہ عمران خان کو ان موضوعات پرتبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، جس کا اس سے کوئی سروکارنہیں ہے۔