وڈودرا میں فرقہ وارانہ تنازع ، پتھراو، کئی گاڑیاں نذر آتش ، ڈی سی پی کی گاڑی پر بم سے حملہ
03:18PM Thu 8 Dec, 2016
بدھ کی دیررات وڈودرا کے پرانے شہر میں فرقہ وارانہ تنازع ہوگیا ۔ تنازع کے دوران جم کر پتھر او کیا گیا ۔مشتعل ہجوم نے ایک پرائیویٹ کار اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے 20 سے زائد گولے داغے۔
پولیس کے مطابق یہ تنازع اس پیش آیا ، جب حساس علاقہ فتح پورا سے ایک بارات جا رہی تھی۔ کچھ شرپسند عناصر نے بارات پر پتھر پھینک دئے ۔
پتھر پھینکے جانے کے بعد دونوں کمیونٹی کے لوگ جمع ہو گئے اور دونوں کے درمیان جم کر بحث مباحثہ شروع ہوگیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے لگے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
مشتعل ہجوم نے گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو آگ کے سپرد کر دیا ۔