سویڈن کے راجہ اور رانی نے کیا تاریخی جامع مسجد اور لال قلع کا دورہ
03:36PM Mon 2 Dec, 2019
سویڈن کے راجہ کارل سولہویں گستاف اور رانی سلویا پیر کے روز دہلی پہنچے اور تاریخی جامع مسجد کی سیر کی۔ ان کے ساتھ سویڈن سے آئے وفد نے بھی جامع مسجد کا نظارہ کیا۔ اس وفد میں سویڈن کے وزیر خارجہ، وزیر صنعت اور دیگر نمائندے بھی شامل تھے۔ ہندوستان کے مشہور و معروف مورخ سہیل ہاشمی نے راجہ گستاف اور رانی سلویا کو جامع مسجد سے جڑی ہوئی تاریخ سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر سید شابان بخاری بھی موجود تھے جنھوں نے مہمانان کو بتایا کہ جامع مسجد ایک کمیونٹی سنٹر کی نوعیت رکھتی ہے۔
