پاکستان الیکشن: پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی، عمران خان بولے، ہندوستان سے بات چیت کو تیار
10:03AM Fri 27 Jul, 2018
پاکستان کے عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ نتائج اور رجحانات کے بعد عمران خان نے کہا کہ پاکستان ۔ہندستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سدھارنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں۔ عام انتخابات میں خان کی پارٹی کو جیت ملنے کے بعد 65 سالہ لیڈر نے پہلی مرتبہ لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، 'اگر وہ ہماری جانب ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کم از کم شروعات ہونے کی ضرورت ہے'۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر اہم مسئلہ ہے اور بات چیت کے ذریعے اس کا حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ' میں ایسا شخص ہوں جو کرکٹ کی وجہ سے ہندوستان کے بہت سارے لوگوں کو یقینا جانتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم جنوب مشرقی ایشیا میں غریبی کے بحران کا حل نکال سکتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو اس کا حل نکالنے کیلئے بات چیت کی میز پر آنا چاہئے۔