بھٹکل میں دو دن قبل کورونا سے متاثر ہونے والی لڑکی کو کاروار کے میڈیکل سائنس مرکز منتقل کیا گیا

04:23PM Thu 7 May, 2020

بھٹکل: 7 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دو دن قبل بھٹکل میں کورونا کوڈ 19 سے متاثر پائی جانے والی 18 سالہ لڑکی کو آج بھٹکل سرکاری اسپتال سے کاروار میڈیکل سائنس مرکز منتقل کیا گیا ہے۔ عصر کے وقت ایمبولینس کے ذریعہ بھٹکل سرکاری اسپتال سے لڑکی کو لے جایا گیا تھا اور قریب چھ بجے کورونا کے لیے خصوصی طور پر بنے کاروار کے میڈیکل سائنس مرکز میں داخل کرایا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کورنا کے مریضوں کا علاج کاروار کے پتنجلی نیوی اسپتال میں ہوا تھا جہاں سے تمام مریض صحت یاب ہوکر لوٹے تھے۔ اب اس کے بعد کاروار کے اس میڈیکل سائنس مرکز کو جدید سہولیات کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے اور کورونا کے علاج کے لیے مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے امید ہے کہ یہ مریضہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوکر لوٹے گی۔