کورونا وائرس کے چلتے انڈین نوائط فورم کی جانب سے بھٹکل سرکاری اسپتال کو طبی اشیاء کا عطیہ
03:23PM Sat 28 Mar, 2020
بھٹکل: 28 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا وائرس کی دستک کے بعد انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے زبرست قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسپتال کو طبی اشیاء عطیہ کی گئیں ہیں جو کہ ایک قابل تحسین قدم ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فورم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جناب معاذ جوکاکو نے بتایا کہ کورونا کے لیے بنے خصوصی ماسک اور کپڑوں پر مشتمل یہ تمام چیزیں مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز صاحب کے ہاتھوں سرکاری اسپتال کو دی گئیں، اس موقع پر آئی این ایف کے ممبر جناب داؤد خلیفہ صاحب اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جناب نصیف خلیفہ موجود تھے۔