گزشتہ ہفتہ کی طرح کل اتوار کو ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کا بیان
09:12AM Sat 30 May, 2020
بینگلور: 30 مئی، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نےآج ایک اعلان میں کہا ہے کہ سابقہ ہفتہ اتوار کی طرح کل اتوار 31مئی،20 کو ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ہفتہ اتوار کو حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا لیکن کل اتوار کو معمول کی طرح حالات ہوں گے اور مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع انتطامیہ کو اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایات دی گئی تھی لیکن اب اس حکم کو منسوخ کرتے ہوئے نیا حکم جاری کیا ہے۔
ملک میں چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاؤن کل ختم ہورہا ہے اس کے بعد کے لیے حکومت کی طرف سے اب تک کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں ہیں۔