جمہوری ملک کے چوتھے ستون کی عزت کرنا ملک کے ہر فرد کو لازم ہے، مولانا صداقت اللہ جامعی
04:26PM Wed 13 Sep, 2017
چامراج نگر(بھٹکلیس نیوز)گنڈل پیٹ، جمہوری ملک کے چوتھے ستون صحافت ہے اس کی ہر محاظ ہر حفاظت کرنا اسکی عزت کرنا ملک کے ہر فرد اور ہر شہری کو لازم ہے ا ن باتوں کا اظہار مولانا صداقت اللہ جامعی نے کیاشہر کے زید بن سابت لتحفیظ القرآن گنڈل پیٹ میں منعقد آنجہانی بے باک صحافی گوری شنکر کی تعزیاتی تقریب میں شہر کے معروف صحافی کو اعزاز کرنے کے بعداپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا ، مزید انہونے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملک ہند کے دستور کے مطابق یہاں پر ہر مزہب کے لوگ اپنی آزادانہ زندگی گزاررہے ہیں اس کی تاریخ بھی موجود ہے ، چنانچہ ملک میں پیش ہونے والے مسلہ مسائلوں کو عوام تک پہنچانے اور عوام کی آواز کو سرکار رک پہنچانے کا واحد راستہ صحافت کا ہے مگر ملک میں آئے دن ادیب اور بے باگ نڈر صحافیوں کواپنی قلمی طاقت کا مظاہر کرنے سے روکا جارہا ہے یہ بات غلط ہے کیونکہ ملک کی جمہوریت اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ مظلوموں کی آوازکو انصاف مانگنے والوں کو اپنے حق کو حاصل کرنے والوں کا قتل کردیا جائے ہر گز نہیں؟ ملک ہند میں جب چائے اپنی آواز کو بلند کرنے والوں کی آواز کوبلند کرنے کے پورے اختیارات حاصل ہیں مگر ملکِ ہند میں مظلوموں کو اپنے حق کو حاصل کرنے والوں کو دن دہاڑے قتل کردیا جاتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے. ریاست کی مشہور ومعروف سیکولر پسند گوری لنکیش کا قتل ملک کی جمہوریت کاقتل ہے ہم عربی مدارس بھی اس قتل کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ملک میں فیاسشٹ تنظیموں نے اپنی ایاری مکّاری اور سازشوں کو رنگ دیتے ہوئے ملک کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑکررہے ہیں یہ مستقبل کے لئے سنگین ہوسکتا ہے اوراسطرح سے سلسلہ جاری رہا تو ملک تاریکی میں جانے کے پورے امکانات ہیں گوری لنکیش کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور اس قتل سے جڑے ہر فرد کو پولیس اپنے شکنجہ میں لیتے ہوئے ایسی کھنونی سازش کرنے والوں کا پردافاش کرنے کے لئے زور دیا، اس تقریب میں اعزاز قبول کرنے والے صحافی ظہیراحمد نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیکولرزم دھرے دھرے دم توڑ تا نظر آرہا ہے اور فیاسشٹ مفاد پرست ، فرقہ پرست تنظیموں نے ملک کی جمہوریت کو تار تار کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے ہندوستان ایک جمہوری ملک ہونے کاچرچہ سارے عالم میں کیا جاتا تھا اس ملک میں ہر مزہب ہر طبقہ کے لوگوں کیلئے برابری کا حق حاصل ہونے شرف حاصل ہواکرتا تھا مگر ملک زعفرانی طاقتوں نے اپنی ایاری اور مکاری سے ملک کی عوام کے دلوں میں نفرت کا بیج بوتے ہوئے ملک بھر میں نفرت پھیلارہیں ، چنانچہ ملک کے حالات اس قدر سنگین ہوتے جارہے ہیں کہ امن پسندایک جمہوری ملک کو ہندو ملک بنا نے کی ہر طرح کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے دھیرے دھرے سارے ہندستان میں اپنے شکنجہ کو کسنے لگے ہیں اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتے کیونکہ آئے دن ہم مسلمانوں کے خلاف کوئی نہ کوئی ایجنڈا لئے ہمیں پریشان کررہیں مگر ہم آج بھی ہمارے اندر موجودہ فرقہ بازی ،صف بندی کے معاملوں میں اُلجھے ہوئے ہیں اس بات سے با خبر ہیں کہ ملک آج زعفرانی ، فیاسشٹ اور فرقہ پرستوں کے اشاروں پر چل رہا ہے چنانچہ ملک کے مسلمان بھائیوں اپنے آپسی اختلافات کو دور کرتے ہوئے ایک اللہ اور ایک کلمہ کی بنیاد پر ایک ہوجاؤ اور ایک پلاٹ فارم پر آجاؤ ابھی وقت ہے بیدار ہوجاؤکی آواز دی، اس تقریب میں حافظ عبید الرحمن ، حافظ ابولکلام ، حافظ ذکریا صاحب ، اہتشام الحق، اکرم اللہ خان کے علاوہ دیگر شریک رہے۔