سعودی عرب ’5G‘ سروس استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بنا
01:30PM Fri 28 Jun, 2019
سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پر'5G' سروس استعمال کی جا رہی ہے۔ یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پر 5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔