کال ڈراپ معاوضہ کیس: دہلی ہائی کورٹ نے ٹرائی سے مانگا جواب

04:18PM Mon 14 Dec, 2015

نئی دہلی،14دسمبر(ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے انڈیا ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) سے اس کے کال ڈراپ سے متعلق حکم کو چیلنج دینے والی درخواست پر آج جواب طلب کیا. ٹرائی نے حکم جاری کر موبائل خدمات دینے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ایک جنوری سے کال ڈراپ ہونے پر صارفین کو عاوضہ کرنے کو کہا ہے. اس معاملے کی اگلی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی.