معروف عالم دین مولانا عبد الحمید رحمانی کا انتقال

01:55PM Wed 21 Aug, 2013

معروف عالم دین مولانا عبد الحمید رحمانی کا انتقال نئی دہلی (ایس این بی) ملک کے معروف عالم دین مولانا عبد الحمید رحمانی  صدر ابو الکلام آزاد اسلامک او یکنٹگ سینٹر نئی دہلی کل بروز منگل 20/ اگست صبح 6:30 بجے اس دار فانی سے کوچ کر گئے انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ آپ 73 سال کے تھے ۔ آپ کے پسماندگان میں اہلیہ ، 5 صاحبزادے عبد السلام رحمانی، احمد رحمانی، اسماعیل رحمانی، محمد رحمانی ، عبداللہ رحمانی اور ایک صاحبزادی کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نوسے اور نوسیاں ہیں۔ اللہ رب العالمین آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ کے اہل خانہ اور سینٹر کے ذمہ داران اور منسوبین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین مولانا عبد الحمید رحمانی کافی عرصہ سے علیل تھے اور سیٹر کے خدیجہ نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا رحمانی کا انتقال قوم وملت کے لئے ایک دل دوز سانحہ ہے ۔ اس عہد ساز شخصیت کے جانے کی وجہ سے ملت اسلامیہ میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کو پر کرنے کے لئے صدیوں می ہی کوئی جنم لیتا ہے۔ آپ عزم و ہمت کے پیکر،ارادے کے دھنی اور بلند حوصلہ والے تھے۔ قوم و ملت کی خدمت میں آپ نے نی کبھی آرام کی فکر کی نہ تکان، نہ دن دیکھا نہ رات،نہ صحت نہ بیماری ہمیشہ مصروف کار نظر آئے۔ abdul hameed rahmani