حج کمیٹی آف انڈیا کے ویٹنگ لسٹ عازمین متوجہ ہوں

12:20PM Sun 17 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز/17اگست،14 بنگلور/حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے اپنے ایک سرکیولر کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے فہرست کا انتظار (ویٹنگ لسٹ) میں سیریل نمبر 485تا 627کے عازمین سےدرخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ اور دوعدد پاسپورٹ سئزتصاویر ریاستی حج کمیٹی کے دفتر پرجمع کرادیں ،ان عازمین سے کہا گیا ہے کہ منتخب ہونے کی عبوری فہرست ملنے کے بعد ہی رقم جمع کرائیں ،انہیں مذکورہ چیزیں پاسپورٹکی دوعددزیراکس کاپیوں سمیت تمام کام کے دنوں میں صبح 10:30تاشام5:00بجے ایکزیکیٹیو افسر ،کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی،رچمنڈروڈ،بنگلور میں جمع کرائیں ،اس سے انکے منتخب ہو جانےپر بعد میں آسانیاں ہو ں گی، ویٹنگ لسٹ میںمذکورہ نمبروں کے عازمین ہی یعنی 485سے لے کر 627تک ہی اس پر عمل کریں ،آج یہاں ایکزیکیٹیو آفیسر میر انیس احمد نے یہ اطلاع دی ۔ A.H.k