امریکہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر ہونے کا اعلان
12:44PM Wed 20 Jun, 2018
Share:
واشنگٹن ۔ امریکہ نے منگل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ کسی بھی ملک نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ہماری مہم سے جڑنے کی ہمت نہیں دکھائی، لہذا امریکہ اس سے باہر ہونے کا اعلان کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا’’ایسا کرتے وقت میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ امریکہ کا یہ قدم انسانی حقوق کےعزائم سے پیچھے ہٹانا نہیں ہے‘‘۔
واضح ہو کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مدت کار میں یہ تیسرا موقع ہوگا جب کثیر فریقی سمجھوتے سے الگ ہوں گے۔اسے پیرس آب و ہواسمجھوتے اور ایران جوہری معاہدے سے الگ ہو چکا ہے۔