بھٹکل میں پینٹنگ کام کرنے والوں کی تنظیم نے  لگایا  دکان مالکان پرٹیکس چوری کا الزام

03:04PM Tue 4 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 04 اکتوبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ تعمیراتی پیٹنگ مزدور سنگھا کے ممبران نے بھٹکل اسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈ سونپتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ بھٹکل میں کچھ پینٹنک کی دوکان مالکان  ٹیکس سے بچنے کے لئے مقامی پینٹروں کے بدلے بیرون بھٹکل سے پینٹر بلا کر کام سونپ رہے ہیں ۔ مزدوروں نے اس موقع پر بیرونی مزدوروں کی بھرتی سے انہیں کام نہ ملنے کی بھی شکایت کی اور کہا کہ اس طرح مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلی جائزہ لے کر کارروائی کرنے کی اپیل میں مانگ کی گئی ہے ۔