وسن آئی کیر کے ملازموں کی جانب سے اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
01:43AM Sat 17 Aug, 2013
وسن آئی کیر کے ملازموں کی جانب سے اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز ؍ 17 اگست، 13
ہبلی (نامہ نگار) آج یہاں وسن آئی کیر اسپتال میں وسن آئی کیر کے ملازموں کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقام کیا گیا ۔صبح 10:30 بجے ڈاکٹر وی ڈی کراپوی مٹھ(نائب صدر انڈین ریڈکراس سوسائٹی،ہبلی اینڈ دھاروارڈ)کے ہاتھوں اس کیمپ کاافتتاح ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر وی ڈی کارپوری مٹھ نے اپنے تاثرات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہر شہری کے ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم کا م میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سماج کی خدمت کرے۔موصوف ڈاکٹر نے اس موقع پر خون عطیہ کیمپ کے اہمیت سے متعلق باتیں عوام کے سامنے پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اُمیش ہالیکیری (پاتھولوجیسٹ آف بلڈ بینک،ناوانگر کینسر اسپتال،ہبلی)،ڈاکٹر آر ایل نادگیر(سی ایم اووسن آئی کیر اسپتال،ہبلی)مسٹر دیپک پاٹیل (صدر روٹری کلب ویسٹ ہبلی)اور دیگر حضرات موجود تھے۔اس کیمپ کو انعقاد کرنے میں جناب قطب الدین ملا (سینیر مینجر آپریشن وسن آئی کیر اسپتال) کا بھی تعاؤن رہا ہے۔اس موقع پر عوام کی طرف سے بھی اپنا خون عطیہ کیا گیا ۔