سلطان یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن دبئی کے انتظامیہ و اراکین عاملہ کا انتخاب

12:43PM Sat 23 Jul, 2016

بھٹکلیس نیوز / 23 جولائ، 16 دبئی / (راست) سلطان یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ واراکین عاملہ کے انتخاب کے لئے گزشتہ روز جناب وسیم دامدا صاحب کے مکان پر جناب مولانا ایس ایم سید ھاشم ندوی صاحب کی زیر سرپرستی ایک نشست کا انعقاد ہوا، جس کا آغاز مولوی شاذر ایس جے ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب ایس ایم افضل صاحب نے نشست کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں مقیم افراد کو ایک پلیٹ فارم پرلانے اور حسب ضرورت محلہ کے ضرورت مندوں کے تعاون کے لئے نیز مسجد و اسپورٹس سینٹر کی ترقی کے لئے یہاں اس ادارہ کو قائم کیا گیا ہے۔ انتظامیہ وعاملہ اراکین کی تشکیل مولوی شاذر ایس جے ندوی کی صدارت میں انجام دی گئی جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ صدر : جناب مولانا ایس ایم سید محمد ھاشم ندوی نائب صدر : جناب مصطفی عسکری جنرل سکریٹری: جناب ایس ایم سید محمد افضل سکریٹری: جناب شاذر ایس جے معاون سکریٹری: جناب شاداب عسکری محاسب : جناب وسیم دامدا خازن : جناب ایس ایم سید محمد ابراھیم اس کے علاوہ چار افراد پر مشتمل اراکین عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا جن کے نام کچھ اس طرح سے ہیں۔ 1-جناب سالم حسن قاضیا ، 2- جناب ایس ایم سید عبد الرافع، 3-جناب ایس ایم سید عبد الحمید، 4-جناب مولوی محمد مشھود سعدا دوران نشست اس بات کو محسوس کیا گیا کہ نئی نسل علماء سے دور ہونے کی وجہ سے صحیح تربیت سے محروم رہی ہے اور عوام کے اور ذمہ داران کے درمیان ایک خلیج کو محسوس کیا گیا اس وقت مولانا ھاشم صاحب نے ایک اہم نکتہ پر زور دیا کہ ہمیں حاکمانہ اسلوب کے بجائے حکیمانہ اسلوب کو ترجیح دینا چاہیئے۔ اس نشست کا اختتام مولانا موصوف کی دعا اور تواضع کے ساتھ ہوا۔ خیال رہے کہ سلطان یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن بھٹکل کا شمار بھٹکل کے ان قدیم اداروں میں ہوتا ہے جو تقریبا چار دہائیوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سینٹر کے نوجوان جب تک بھٹکل میں رہے بھٹکل کے اسپورٹس سینٹر کے ساتھ منسلک رہے اور جب انہیں معاش کے خاطر بیرون بھٹکل جانا ہوا تو وہاں بھی انہوں نے آپسی اتحاد کو باقی رکھا اور اپنے آپ کو فعال رکھنے کے لئے انتظامیہ اور اراکین عاملہ کا انتخاب کیا۔ SYWA-DXB-03 SYWA-DXB-02