نتیش کمارنے مفت بجلی کنکشن پروگرام شروع کیا

01:18PM Wed 16 Nov, 2016

پٹنہ، (ایف او یس) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے انتخابی وعدہ نبھاتے ہوئے آج غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے کرنے والے تقریبا 50لاکھ گھروں کو مفت بجلی کا کنکشن مہیا کرانے کا ایک اہم پروگرام شروع کیا۔کمار نے یہاں ایک پروگرام میں’’ہر گھر بجلی لگاتار‘پروگرام شروع کیا جو کہ اسمبلی انتخابات میں ایک مسئلہ تھا۔اس کا مقصد بہار میں اگلے دو سالوں میں ہر گھر کو بجلی کی فراہمی مہیا کرانا ہے۔بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، بجلی وزیر بجیندر پرساد یادو، چیف سیکریٹری انجنی کمار سنگھ اور پرنسپل سکریٹری(بجلی)پرتیہ امرت پروگرام میں موجود تھے۔ہر گھر کو بجلی کا کنکشن مہیا کرانا کمار کے سات منصوبوں میں سے ایک اہم مسئلہ تھا۔اس ریاست میں مہاگٹھ بندھن حکومت نے بھی اگلے پانچ سالوں کے لئے گڈ گورننس کے لئے بہترین پالیسی کے طور پر منظور کیا ہے۔پروگرام میں کمار نے کہا کہ ان کی حکومت نے سات قراردادوں کے تحت کئے گئے وعدوں کو حکومت کے ایک سال کے اندر اندر لاگو کرنے کے لئے منصوبوں کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے ایسے تقریبا 50لاکھ گھروں کو بجلی کے کنکشن ملیں گے جن کے پاس بجلی کے کنکشن نہیں ہیں۔بی پی ایل خاندان دیہی بجلی منصوبہ بندی میں پہلے ہی شامل ہیں۔کمار نے واضح کیا کہ مقصد مفت بجلی کا کنکشن مہیا کرانا ہے مفت بجلی نہیں،فائدہ اٹھانے والوں کو استعمال کی جانے والی بجلی کے لئے ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہدف اگلے دو سالوں(2018تک)میں بچے ہوئے گھروں کو بجلی کے کنکشن سے شامل ہے۔وزیر اعلی کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس مقصد کے لئے 1857.5کروڑ روپے رکھیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یہ کام ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے لون لے کر یہ کام خود کے بل پر کر رہا ہے۔