حج کو بھیجنے کے نام پر 58افراد سے ڈیڑھ کروڑ روپےئے لیکر دھوکہ ۔پولیس ممبئی روانہ
10:15AM Thu 24 Aug, 2017
ہوبلّی( بھٹکلیس نیوز ):۔ اولڈ ہوبلی پولیس تھانہ میں درج ایک شکایت کے مطابق ایک ایجنٹ نے کئی لوگوں کو حج پر بھینجے کے نام پر 1.50 کروڑروپیوں کا دھوکہ دیا ہے او رکئی سالوں کی محنت کی کمائی چلے جانے پر زیادہ طورپر مزدور لوگ بہت پریشان ہیں۔ آنند نگر کے فتح شاہ علی کالونی کا رہنے والا 50سالہ ہشمت شاہ قادری نے لوگوں سے رقم لیکر دھوکہ دیا ہے اور وہ تمام لوگوں کے پاسپورٹ، آدھار کارڈس ، ووٹر آئی ڈی کارڈس اور دیگر دستاویزات کے ساتھ فرار ہے۔ قادری گذشتہ پانچ سالوں سے لوگوں کو حج پر بھیجنے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا اس مرتبہ 58افراد کو حج پر بھینجے کے نا م پر دھوکہ دیا ہے ۔اس نے ہر ایک شخص سے 2.80 لاکھ سے تین لاکھ روپےئے اور جی ایس ٹی کے نام پر افزود 30ہزار روپےئے حاصل کئے تھے۔ اس نے حج کے ایام کے موقعہ پر طعام اور قیام کی سہولت اور ویزا دینے کے نام پر پاسپورٹس ، آدھار کارڈس، ووٹر آئی ڈی اور دیگر دستاویزات بھی حاصل کئے ہیں۔ بنگلور ۔ وجیا پورہ۔ ہوبلی اور دیگر شہروں کے لوگ بھی اس ملزم سے دھوکہ کھائے ہیں۔ گذشتہ جمعہ تک ملزم تمام لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا تھا اور ہفتہ صبح سے موبائل فون اچانک بند ہوگیا اور ادھر کئی لوگ لیک لیکر حج پر جانے کی تیاریوں میں تھے۔ دھوکہ کھاکے کئی لوگ مایوس ہوکر لوٹ آئے او رملزم کے خلاف اولڈ ہوبلی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی پولیس نے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرکے ملزم کے والد انورعلی کو پولیس تھانہ لاکر پوچھ تاچھ کی مگر پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے گذشتہ سال بھی 18لوگوں کو دھوکہ دیا تھا اور اس مرتبہ حج پر بھیجنے کا تحریری وعدہ کیا تھااور اس مرتبہ بھی دھوکہ دیا ہے۔ملزم ممبئی شہر کے ایک بڑے ایجنٹ کے پاس معاون ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور اسے ایک شخص کے لئے کمیشن ملتا تھا۔ ملزم کی تلاش میں پولیس ممبئی روانہ ہوگئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ دوسری طرف وزیر برائے شہری ترقیات اور حج وزیر جناب آر روشن بیگ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر ہبلی۔ دھارواڑ کے پولیس کمشنر این شیوا کمار سے رابطہ قائم کرکے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے علاوہ لوگوں کو رقم لوٹانے کا حکم دیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے پولیس ممبئی روانہ ہوگئی ہے۔