رکن اسمبلی نے کہا- چیف سکریٹری کو خط لکھ رہے، ایف آئی آر بھی کرائیں گے
رکن اسمبلی نےکہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ سبزی والے یاجو بھی ضروری اشیا کو بیچنے اور تقسیم کرنے میں لگے ہیں، ان کےلئے آئی ڈی کارڈ جاری ہونےچاہئے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ کہیں یہ پاکستان یا آئی ایس آئی کی سازش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ہندوستان کا ہندو خظرے میں ہے، جس طرح کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے۔ وہ خود چیف سکریٹری کو خظ لکھ کر ہر سبزی والے کے لئے آئی ڈی کارڈ لازمی کرنےکا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بغیر آئی ڈی کارڈ کسی کو سبزی، سامان بیچنےکی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ رکن اسمبلی نےکہا کہ وہ اس معاملے کی پولیس میں بھی شکایت کر رہے ہیں۔ ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
ویڈیو میں ہوئی بات چیت مندرجہ ذیل ہے۔
رکن اسمبلی: صحیح بتاو کیا نام ہے؟
سبزی والا: راجکمار
رکن اسمبلی: راجکمار نام نہیں ہے تمہارا، سچ بولو کیا نام ہے۔
ویڈیو بنا رہا شخص: کیا نام ہے۔
رکن اسمبلی: صحیح بولو نہیں تو مارمار کر ٹھیک کردوں گا تجھے، ہے رک۔
ویڈیو بنا رہا شخص: بھاگ کیوں رہے ہو؟ صحیح صحیح اپنا نام بتاو۔
رکن اسمبلی: (سبزی بیچنے والےکے بچے سے): بیٹا تو صحیح بول، تو بولے گا تو تیرا باپ بچ جائے گا، نام کیا ہے۔
بچہ: عزیزالرحمن
رکن اسمبلی: جھوٹ بول رہا تھا مسلمان ہوکر۔
سبزی والا: سب راجکمار ہی کہتے ہیں۔
بچہ: انکل (چچا) چھوڑ دو، اب نہیں کریں گے۔
رکن اسمبلی: بستی میں نظر مت آنا آج کے بعد۔ نہیں تو مار مار کے ٹھیک کردیں گے۔ جھوٹ کیوں بولتے ہو راجکمار نام تمہارا۔ مسلمان ہوکر ہندو نام بتا رہا ہے۔ جھوٹ بول کر یہ لوگ سبزی بیچ رہے ہیں۔
بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، سبزی والے سےکہا- مسلمان ہوکرنام غلط بتاتے ہو
04:28PM Wed 29 Apr, 2020
لکھنو: اترپردیش کے مہوبہ (Mahoba) میں چرخاری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت (BJP MLA Brajbhushan Rajpoot) کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں رکن اسمبلی سبزی والے سےکو دھمکاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس معاملے میں نیوز 18 نے بی جے پی رکن اسمبلی سے بات کی تو بی جے پی رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ دن پہلے فیس بک پر ایک دھمکی ملی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے ان کے سیکورٹی اہلکار زیادہ محتاط رہتے ہیں۔
رکن اسمبلی نے کہا- نام غلط بتایا، بیٹے نے صحیح نام بتایا
رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت کا کہنا ہےکہ کل ایک سبزی والا مشتبہ لگ رہا تھا، لہٰذا اس سے اس کا نام پوچھا گیا تھا اور آئی ڈی مانگی گئی تھی۔ نام پوچھنے پر اس نے اپنا نام راجکمار بتایا تھا، لیکن اس کے نقل وحرکت ٹھیک نہیں لگ رہے تھے۔ اس کے بعد سختی سے پوچھا گیا تو ساتھ میں چل رہے اس کے بچے نے بتایا کہ اس کا نام عزیزالرحمن ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کا کہنا ہےکہ ایسے ہی کچھ لوگ اپنی پہچان چھپاکر سبزی بیچ رہے ہیں یا دیگر کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔