اوقافی اداروں کی حصار بندی تحفظ اور مرمت کیلئے: 57/کروڑ روپئے کا گرانٹ منظور

02:32PM Mon 20 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 20 فروری، 17 بنگلور:(عبدالخالق) اقاوفی اداروں مساجد درگاہوں اور خانقاہوں کی مرمت ،قبرستانوں عیدگاہوں اور دیگر اقاوفی اداروں کے تحفظ اور حصا ربندی کیلئے حکومت کرناٹک کی طرف سے ہر سال گرانٹ دیا جاتا ہے گذشتہ سال حکومت کی طرف سے تقریباً 22کروڑ روپئے کا گرانٹ جاری کیا گیا تھا اس سال وزیر اوقاف جناب تنویر سیٹھ کی کوشش سے ریاست کے30اضلاع کے 2203اوقافی اداروں کو تقر یباً 57کروڑ روپئے کا گرانٹ منظور ہوا ہے ان میں1123 اداروں کی حصار بندی اور تحفظ کیلئے تقریباً چالیس کروڑ روپئے اور1080اداروں کی مرمت وغیر ہ کیلئے ساڑھے سترہ کروڑ روپئے کا گرانٹ منظور کیا گیا ہے اس مرتبہ اوقافی اداروں کی حصا ر بندی اور تحفظ کو ترجیج دی گئی ہے۔