پاکستان نے 56 ممالک کو باقاعدہ خط لکھ کر کشمیر معاملے پر دخل دینے کی فریاد کی

03:09PM Tue 27 Sep, 2016

نئی دہلی۔ اڑی حملے کے بعد ہندوستان کے سخت رخ نے پاکستان کو نیا داو چلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت ہند کے سخت موقف کے بعد اب پاکستان نے اسلامی ممالک کے سامنے فریاد کی ہے۔ ساتھ ہی سندھ آبی معاہدہ پر مودی حکومت کے تیور نے بھی پاکستان کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ خارجی امور میں پاک وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز نے آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹری، ہیومن رائٹ کونسل آف یونائیٹڈ نیشنز اور دوسرے اداروں کو کشمیر معاملے میں دخل دینے کی فریاد کی ہے۔ سرتاج نے 56 ممالک کو باقاعدہ خط لکھ کر کشمیر معاملے پر دخل دینے کو کہا ہے۔