امریکہ اور کیو با کے درمیا ن 54 بر س بعد سفا رتی تعلقا ت بحا ل
11:08AM Tue 21 Jul, 2015
وا شنگٹن : امریکا اور کیوبا نے 54 برس کی سرد جنگ اور دشمنی کے بعد ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفارتخانے کھول دیے ہیں جب کہ واشنگٹن میں کیوبا نے باقاعدہ طور پر سفارتخانے پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ امریکی صدرباراک اوباما اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی پالیسی کے تحت امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع کیوبا کے سفارتخانے کی عمارت پراس کا قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔ پرچم لہرانے کی تقریب میں کیوبا کے وزیرخارجہ نے شرکت سمیت دیگر حکام نے شرکت نے جب کہ اس موقع پر فوج کے خصوصی دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ اسی طرح کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں بھی امریکی سفارت خانہ کام شروع کردے گا۔