مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے مختلف قوانین پر تبادلہ خیال کے لیے اڈپی میں ساحلی اضلاع کے مسلمانوں کی اہم نشست
03:51PM Tue 10 Mar, 2020
بھٹکل: 10 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) این آر سی ، سی اے اور این پی آر جیسے قوانین کے تعلق سے تبادلہ خیال کرنے ساحلی اضلاع کے مسلمانوں کی ایک اہم نشست اڈپی کے لگاڈو ہوٹل میں معقند کی گئی جس میں منگلور سے کاروار تک کی مسلم جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس اہم نشست میں بہت سی تجاویز منظور کی گئیں اور اب تک ان قوانین کے خلاف انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں اترکنڑا ضلع جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر جناب عنایت اللہ شاہ بندری، نائب کنوینر جناب محبو ب ملا وغیرہ نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
اس نشست میں بھٹکل سے مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی ، آفتاب ایم جے، منیر شیخ ، جناب محی الدین چیڈو باپااور دیگر حضرات نے شرکت کی۔