شاہ سلمان سے امیرقطر شیخ تمیم کی جدہ میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
02:06PM Tue 2 May, 2017
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سوموار کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ساحلی شہر جدہ پہنچے ہیں اور انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصر السلام میں ملاقات کی ہے۔
انھوں نے دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔امیر قطر نے شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین نے امیر قطر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ استقبالیے اور ظہرانے میں خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز اور دوسرے سعودی شہزادے بھی موجود تھے۔