انجمن پی یو کالج میں کل منعقد ہوگا 52/واں سالانہ اجلاس
03:42PM Sat 28 Dec, 2019
بھٹکل: 28 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن پری یونیورسٹی کالج کا 52/واں سالانہ اجلاس کل بروز اتوار کالج کیمپس میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کی اطلاع پرنسپال کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق افتتاحی تقریب کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسسٹنٹ ایس میں مسٹر نکھل بلاور، ڈی ڈی پی یو ای کاروار مسٹر ایس این ہیگڈے،مرکزالنوائط ابوظبہی کے سابق صدر جناب محمد جعفر دامدا، ایس ایم سید مقبول صاحب وغیرہ شریک ہونگے جبکہ اس تقریب کی صدارت سرپرست انجمن جناب محمد محسن شابندری صاحب کریں گے۔
لہذا اس موقع پر صدر وسکریٹری اور پرنسپال و جملہ اسٹاف نے عوام و خواص سے شرکت کی اپیل کی ہے۔