نوجوان سعودی عرب میں ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار۔ کے ٹی آرنے مرکزسے مانگی مدد
11:11AM Wed 15 May, 2019
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سعودی عرب میں ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔ جہاں اس کو کئی مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اس21سالہ نوجوان محمد سمیر نے جس کا تعلق ضلع کریم نگر کے ایلنتوکنٹہ سے ہے۔ایک ویڈیو پیام سوشیل میڈیا کے ذریعہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراو کو بھیجا۔
تلگو زبان میں بھیجے گئے اس ویڈیو میں اس نوجوان نے اپنی مشکلات سے کے ٹی راما راؤ کوواقف کروایا۔ یہ نوجوان روزگار کے لئے ایجنٹ کے ذریعہ سعودی عرب گیا تھا۔محمد سمیر نے کہاکہ سعودی عرب میں فنکشن ہال میں ملازمت کا جھانسہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ نے دیاتھا۔ متاثرہ نوجوان نے امید کی تھی کہ ملازمت پر اس کے معاشی مسائل دور ہوں گے۔اس نے ملازمت کے لئے ایجنٹ کو 80ہزارروپئے بھی دیئے تاہم محمد سمیر کی سعودی عرب روانگی کے بعد وہاں اس کو دھوکہ کا سامنا کرناپڑا اور وہاں اسے بکرے چروانے کا کام دیاگیا۔محمد سمیر نے اس کو بچانے اورملک واپسی میں مدد کی خواہش کی۔
#కేటిఆర్_అన్న_నన్ను__కాపాడుండ్రీ#సౌదీలో_నన్నుసంపుతుండ్రు#రంజాన్_లో_ఉపవాసం_నాకు_చివరిమాసంగ ఉంది #సౌదీలో ఎజెంట్ మోసంతో నరకయాతన పడుతున్న తెలంగాణ రాష్ట్రం రాజన్నసిరిసిల్ల జిల్లా ఇల్లంతకుంట మండల కేంద్రానికి చెంది ఎండి సమీర్ అనే యువకుడు.తనను అదుకోవాలని అర్థనాదలు @KTRTRS @BTR_KTR pic.twitter.com/rVoDYXNStq
— Marupaka Anil Kumar (@kumar_marupaka) May 14, 2019
اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر اوصاف سعید اور ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس نوجوان کی ہندوستان واپسی کے لئے مد د کرنے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ ایک اور نوجوان نے بھی گزشتہ روز ایسا ہی ویڈیو کے تارک راماراو کو بھیجاتھا۔