ریاست میں 50/ڈگری کالجس کا آغاز:دیش پانڈے
01:01PM Tue 1 Jul, 2014
بھٹکلیس نیوز / یکم جولائی ، 14
گلبرگہ/ریاست کر ناٹک میں رواں تعلیمی سال سے50/ڈگری کالجس کا آغاز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار وزیر برائے اعلیٰ تعلیم آر وی دیش پا نڈے نے کیا ، گلبر گہ یو نیورسٹی میں کل امبیڈکر بھون اور سوشیل سائنس عمارت کا افتتاح عمل میں لایا گیا ،اس افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے دیش پانڈے نے کہا کہ ریاست بھر میں 50/ڈگری کالجوں کے قیام کا منصوبہ ہے ،50/کالجس میں سے 23/کالجس لڑکیوں کے لئے کھولے جائیں گے ،ان تمام کالجوں میں تدریس کے لئے ایک ہزار لکچرار کی تقررات کے لئے منظوری حاصل کر لی گئ ہے ،عنقریب تقرراتی کارروائی شروع کر دی جائے گی ،انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کے تمام یونیورسٹیزمیں ایک عام نظام الاوقات جاری کیا جارہاہے ،ریاستی وزیر نے گلبرگہ یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش پر خوب سراہنا کی ،پروفیسر ای ٹی پٹیا (وائس چانسلر)کی کار کر دگی کو وزیر نے پسند کیا ،اس پروگرام میں پارلیمان کے حز ب اختلاف کے لیڈر و کانگریس کے سینئر قائد ملیکارجن کھر گے ،ریاستی وزیر قمرالاسلام ،اراکین اسمبلی الم پراھو پاٹل ،امر ناتھ پاٹل ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر این وی پر ساد ،وائس چانسلر پروفیسر ای ٹی پٹیا اور چندر کانت یا تنور شریک جلسہ رہے