کولکاتہ میں فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد کی موت، کئی کے دبے ہونے کا اندیشہ
01:04PM Tue 4 Sep, 2018
کولکاتہ کے ماجر ہاٹ میں فلائی اوورگرنے کی وجہ سے 5ا افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جنوبی کلکتہ میں واقع یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ یہ حادثہ آفس کے اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا ہے ۔ اس لیے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا امکان نہیں ہے۔
اس پل کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آفس کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ حادثہ ہوتا تو زیادہ اموات ہونے کا اندیشہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لگاتار بارش کی وجہ سے پل مخدوش ہوگیا تھا ۔ یہ حادثہ اسی کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔