واٹس ایپ نے ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی
01:50PM Wed 23 Jan, 2019
واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سےایک ہی میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی لگا دی۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ایک ہی میسج کو 5 سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کیلئے کیا گیا۔ رواں برس ہندوستان اور انڈونیشیا میں عام انتخابات ہورہے ہیں، اس دوران جعلی خبروں کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا جبکہ ایک واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو سو چھپن افراد شامل کیے جا سکتے ہیں۔