بھٹکل میں موسلا دھار بارش سے 5/بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹرانسفارمر کا نقصان
04:41PM Sun 30 Jun, 2019
بھٹکل:30 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں گزشتہ رات ہوئی موسلادھار بارش سے 5/بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے۔
بھٹکل ہیسکام انجنئیر کی اطلاع کے مطابق سنیچر کی رات ہوئی زوردار بارش کی وجہ سے کائیکنی میں 2/بجلی کے کھمبے، کوٹیشور روڈ پر ایک بجلی کا کھمبا، اور مرڈیشور آر این ایس ڈپلوما کالج کے قریب ایک ٹرانسفارمر گر گیا ہے۔ انجنئیر منجوناتھ کے مطابق اس کی وجہ سے ہیسکام کو کل 2لاکھ 20 ہزار کا نقصان ہوا ہے۔