تین طلاق کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ، 5ججوں کی آئینی بنچ کرے گی سماعت:سپریم کورٹ
03:08PM Fri 17 Feb, 2017
نئی دہلی،(بھٹکلی نیوز)
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ تین طلاق کے مسئلے کو لے کر دائر کی گئی درخواستوں پر سماعت پانچ ججوں کی آئینی بنچ مئی کے مہینے میں کرے گی۔عدالت عظمی نے کہا کہ عدالت تین طلاق کے تمام پہلوؤں پر غور کرے گی،عدالت نے زور دے کر کہا کہ یہ مسئلہ بہت سنجیدہ ہے اور اسے ٹالا نہیں جا سکتا۔سماعت کے دوران تین طلاق کو لے کر مرکزی حکومت نے عدالت عظمی کے سامنے کچھ سوالات رکھے، مرکز کے علاوہ کچھ اور فریقوں کے بھی سوالات آئے ہیں ، جس پر عدالت نے سبھی متعلقہ فریقوں سے کہا ہے کہ وہ 30؍مارچ تک تحریری طور پر اپنی بات اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرا دیں۔جمعرات کو سماعت کے دوران چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر نے کہا کہ اس معاملے میں صرف قانونی پہلوؤں پر ہی سماعت ہوگی، سبھی فریقوں کے ایک ایک لفظ پر عدالت غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت قانون سے الگ نہیں جا سکتی۔11؍مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں میں معاملہ پر سماعت شروع ہوگی، اس سے پہلے عدالت 30؍مارچ کو تین طلاق، حلالہ اور تعددازدواج کے سلسلے میں غور کے لیے مسئلہ طے کرے گی۔جمعرات کو مرکزی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر یہ 4سوال رکھے گئے تھے ۔