پی یو سی سال اول کے امتحانات کا نتیجہ 5 مئی کو : پی یو بورڈ

04:44PM Fri 1 May, 2020

بینگلور: یکم مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے بیشتر پی یو کالجوں میں پی یو سی سال اول کے امتحانات لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ہی ختم ہوچکے تھے۔ پی یو بورڈ نے کل ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے پی یو کالجوں کو پی یو سی سال اول کے امتحانات کے نتائج ظاہر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے اگلے ماہ سے کالجوں میں کلاسز بھی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ جو طلبہ امتحان میں ناکام ہوتے ہیں انہیں کالج سطح پر ہی دوبارہ امتحان دینا ہوگا جس کے لیے بورڈ کی طرف سے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ بورڈ نے کالج طلبہ کے پاس آئندہ تعلیمی سال کے لیے زیادہ فیس نہ لینے کی ہدایات بھی دی ہیں۔