بھٹکل ماہی گیری بندر گاہ کی توسیع کے لئے 5/کروڑ روپئے کی رقم منطور؛ دیش پانڈے

05:20AM Sat 2 Nov, 2013

بھٹکل ماہی گیری بندر گاہ کی توسیع کے لئے 5/کروڑ روپئے کی رقم منطور؛ دیش پانڈے الوے کوڑی میں زمین کے کٹاؤ کو روکنے رکاوٹی پاور کی تعمیر بھٹکلیس نیوز / 02 نومبر، 13 کاروار / (نامہ نگار) بھٹکل کی ماہی گیری بندرگاہ کی توسیع کے لئے پانچ کروڑ روپئے کی رقم منظور ہوئی ہے اور کاروار بندرگاہ کے لئے بھی پانچ کروڑ روپئے حکومت سے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس کی اطلاع کاروار میں منعقد کرناٹکا راجیہ اتسوا پروگرام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات مسٹر آر وی دیش پانڈے نے دی ۔ موصوف نے اس موقع پر بھٹکل کے الوے کوڈی ساحل پر زمینی کٹاؤ کو روکنے کے لئے رکاوٹی پاور تعمیر کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے 78/کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کنڑا ضلع کے شہروں میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت سے 116/کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے ریاستی حکومت نے امسال 50/نئی کالجوں کے قیام کو بھی منطوری دی ہے اس کے ساتھ ساتھ 100/نئے آئی ٹی آئی کے قیام کی بھی منطوری دی گئی ہے ۔ اس موقع پر منعقد 58/ویں کرناٹک راجیہ اتسوا پروگرام کے موقع پر کاروار کے پولس پریڈ میدان میں پرچم لہراتے ہوئے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر اپنی ترقی کی جانب دھیان دینا چاہئے ۔ فرقہ وارانہ عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لئے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش میں ہیں ۔ ہمیں ہر حال میں متحد ہوکر ان کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ہمیں ناخواندگی ، غریبی اور بے روزگاری کو دور کرنا چاہئے ۔ موصوف وزیر نے کہا کہ گزشتہ 58/برسوں میں ہماری ریاست نے بے حد ترقی کی ہے اور ہر میدان میں ہماری ریاست ترقی کی دوڑ میں آگے ہے ۔ rv-deshpande-karwar